سمبڑیال ، شہریوں کی خدمت میرا عزم ہے،مدثر سلیم بریار

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) آزاد امیدوار این اے 76مدثر سلیم بریار نے مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی خدمت میرا عزم ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرونگا،میں این اے 76کی عوام کا خادم ہوں حلقہ کے دیرینہ مسائل کو اسمبلی تک پہنچانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب عوام ان روایتی سیاستدانوں سے چھٹکارہ چاہتی ہے کیونکہ عوام ان کے رویوں سے مایوس ہو چکی ہے۔انشااللہ 25جولائی کو فتح ہماری ہو گی۔ شیخ شفیق الرحمن سمبڑیال نامہ نگار آن لائن 07-18/--266