سکھر، پیپلزپارٹی پی ایس 24کے امیدوار سید فرخ شاہ نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی پی ایس 24کے امیدوار سید فرخ شاہ نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں، نیو پنڈ عوامی اتحاد کے چیئرمین عبدالسمیع پیرزادہ کی رہائش گاہ پر علاقہ معززین سے ملاقات، علاقہ مکین پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں، انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ فرخ شاہ کا خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیپلزپارٹی پی ایس 24 کے امیدوار سید فرخ شاہ نے نیو پنڈ عوامی اتحاد کے چیئرمین عبدالسمیع پیرزادہ کی رہائش گاہ پر علاقہ معززین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر قربان کورائی، محمد ایوب پیرزادہ، عمران پیرزادہ و دیگر بھی موجود تھے۔ فرخ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد کی ہے اور مسائل کو حل کیا ہے، انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے نیو پنڈ سمیت پورے سکھر کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مکین پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ انہیں درپیش مسائل حل کیے جاسکیں۔ 07-18/--267

متعلقہ عنوان :