حیدرآباد، 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں،عبدالجبار خان

کیونکہ پیپلزپارٹی ہی سندھ میں حکومت بناتی رہی ہے اور عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور اب بھی ہم منتخب ہوکر عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے، رہنماء پیپلزپارٹی

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور حیدرآبادکے حلقہ پی ایس 64سے پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالجبار خان نے کہاہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں کیونکہ پیپلزپارٹی ہی سندھ میں حکومت بناتی رہی ہے اور عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور اب بھی ہم منتخب ہوکر عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔

وہ اپنے حلقے لیبر کالونی ، ذیل پاک کالونی، کتھڑ، ہوسڑی اور بہار کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی بناء پر مقامی افراد کو بنیادی سہولیات میسر آئی ہیں اور آئندہ بھی منتخب ہونے کے بعد خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ اُردو بولنے والے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں جوکہ بڑی تبدیلی ہے ، پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس میں ہر بولی بولنے والے اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

خاص طورپر اقلیتوں کو بھی اسی جماعت نے تحفظ فراہم کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقلیت بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حال ہی میں پیپلزپارٹی نے کرشنا کماری اور لال دین جیسے انتہائی غریب افراد کو سینیٹ میں سینیٹر منتخب کروایا۔ 07-18/--268