عوام جاگیرداروں اور وڈیرہ شاہی کو شکست دینے کیلئے ڈولفن پر مہر لگائیں،کرامت شیخ

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما این اے 155کے امیدوار کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو جاگیرداری، وڈیرہ شاہی اور ساہو کاروں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے 25جولائی کو پی ایس پی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے ڈولفن پر مہر لگانا ہو گا تب ہی ان کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ورکر ز اجلاس میں پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان ضلع کے نومنتخب عہدیداران کے اعلان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ملک ریاض دھرالہ، رائے خالد، ملک بلال اعوان، رائو تیمور علی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈسٹرکٹ کمیٹی ملتان کے نومنتخب صدر رائو تیمور علی،، سینئر نائب صدر راشد خانزادہ، نائب صدر افتخار چانڈیو، جنرل سیکریٹری محمد ریاض جبکہ ممبران کمیٹی رانا مظہر اخلاق، رانا علی رضا،نعیم رضا، فاروق خان بابر، لعل خان، شیخ وقاص ، اصغر علی قریشی، زمان اللہ بھی موجود تھے کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ کارکن پی ایس پی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے گھر گھر جاکر قائدین انیس قائم خانی، مصطفی کمال کا پیغام پہنچائیں ۔