نواز اور شہباز صرف اشارہ کریںکفن باندھ کر سروںپر نکلیں گے ،بلال بٹ

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کے ساتھ ملکی تاریخ میں سب سے بڑی ناانصافی کی گئی قائد میاں نواز شریف اور مرکزی صدر شہباز شریف کی کال کے منتظر ہیں قائدین نے جب بھی باہر سڑکوں پر نکلنے کی کال دی تو سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے عام انتخابات میں (ن) لیگ ہی بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی نائب صدر چوہدری حنیف شاہد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پرانا شجاع آباد روڈ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں چوہدری اقبال، شاہد مختار لودھی، منیر لنگاہ، طارق امیر عباسی، منظور کھوسہ، رائو ابرار علی، عابد باکسر، مطیع الحسن بخاری، وسیم میئو، آصف چھجڑا ، حمزہ طاہر، ملک تنویر ، چوہدری طاہر محمود، محمد جاوید ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا بلال بٹ نے مزید کہا کہ پوری قوم میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ میاں نواز شریف نے عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کئے جلد میاں نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر باہر ہوں گے اور میاں نواز شریف آئندہ وزیر اعٖظم ہوں گے۔