Live Updates

عمران خا ن کا مردان میں پاور شو مکمل طورپر ناکام رہا ،امیرحیدرہوتی

ہمیں کپتان کا چیلنج قبول ،ہماری پارٹی نام نہاد تبدیلی اوردہشت گردوں کے سامنے چٹان کی طرح کھڑی ہے ،صوبائی صدر اے این پی

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خا ن کا مردان میں پاور شو مکمل طورپر ناکام رہا ، اے این پی کے خاتمے کے جھوٹے دعوے کرنے والے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے باس نے تسلیم کرلیاہے کہ ان کا مقابلہ اے این پی کے ساتھ ہے ،ہمیں کپتان کا چیلنج قبول ہے،ہماری پارٹی نام نہاد تبدیلی اوردہشت گردوں کے سامنے چٹان کی طرح میدان میں کھڑی ہے ،اقتدارمیں آکر سابق حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے کپتان نے سیاست سے اخلاقیات کا جنازہ نکال لیاہے، باچاخان کے پیروکاردلیل ،شرافت ،خدمت، محبت اورامن کا دامن تھامے ہوئے ہیں صوبے میں اب عمران خانی نہیں باچاخانی کا راج ہوگا ،25جولائی کو انتخابی نشان لالٹین پر مہر ثبت کرکے پختون قوم کی بقاء اور سلامتی کا انتخاب کریں وہ اپنی رہائش گاہ ہوتی ہاؤس مردان میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے جس میں سینکڑوں افرا دنے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیاپارٹی کے صوبائی نائب صدر حاجی محمد جاوید اورجنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے امیرحیدرخان ہوتی نے انہیں پارٹیاں ٹوپیاں پہنائیں اور مبارک بادیتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پر پختونوں کا اعتماد بڑھ گیاہے اورانہیں خوشی ہے کہ نام نہاد تبدیلی کے ڈھونگ رچانے والوں کی اصلیت جان کر باچاخانی کی طرف تیز ی سے آرہے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان کا مردان کاجلسہ بری طرح ناکام ہوچکاہے ان کے تھنک ٹھینک چند سو افراد کو بھی نکال نہ سکے انہوںنے کہاکہ پرویز خٹک اے این پی کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے آج کپتان خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے ہمیں عمران خان کا چیلنج قبول ہے اورانشاء اللہ انہیں 25جولائی کو باچاخانی کی طاقت کا اندازہ ہوجائے گا انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی کارکنوں کے بارے میں اپنے رویے پر نظرثانی کریں انہوںنے سیاست میں اخلاقیات کاجنازہ نکال لیاہے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ سابق حکومت کی غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ مالی بحران کا شکار ہوا ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ نے صوبے کے ساتھ ساتھ اپنے ہی حلقہ کے عوام کی تذلیل کی اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ایک لمحے کے لئے بھی پختون نوجوانوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں نوجوان سے کئے گئے وعدے بھلاکر الٹاان کی تضحیک کی گئی اور’’ چوہے مارو روٹی کماؤ ‘‘کے روزگار پر لگایا انہوںنے کہاکہ کتنی افسو س کی بات ہے کہ پنجاب کی حکومت چین کے ساتھ بجلی اوردیگرصنعتوں کے معاہدے کررہی ہے جبکہ ہماری صوبے کی حکومت گدھوں کی تجارت کے معاہدے سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی گئی ،، انہوں نے نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اورہمیں ان کے مسائل کا ادراک ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کہاہے اے این پی کامیابی کے بعد بے روزگاری کے خاتمے پر توجہ دے گی اور نوجوانوں کو 10لاکھ تک بلاسود قرضے فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں، انہوں نے کہا کہ اے این پی حکومت میں آ کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ، ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی اور ہر حلقہ میں ایک کالج کے وعدے کو عملی جامہ پہنائے گی ، مرکزی سے اپنے حقوق حاصل کریں گے اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گیبی آر ٹی اپنے ذاتی مقاصد کیلئے شروع کی گئی اور مفادات حاصل کر کے اسے ادھورا چھوڑ دیا گیا ، امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ، اگر کسی کا یہ خیال ہو کہ وہ ہمیں ڈرا کر میدان سے آؤٹ کر دے گا تو یہ اس کی بھول ہے ہم میدان سے بھاگنے والے نہیں چٹان کی طرح کھڑے ہیں پختون قوم کی بقاء ہماری منزل ہے اوراس کے حصول کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیارہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات