ساہیوال، ڈاکوئوں نے چھ لاکھ 59ہزار روپے کی نقدی ،موٹرسائیکل،تین گائے چھین لیں

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) نواح میں ڈاکوئوں نے چھ لاکھ 59ہزار روپے کی نقدی ،موٹرسائیکل،تین گائے چھین لیں اور فرار ہو گئے ۔چک 90/6.Rکا کا شف مو ٹر سائیکل ہونڈا 7790/SLOشہر سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر ایک لاکھ 7ہزار روپے کی نقدی اور مو ٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

گلستان کالونی کا دوکاندار محمد عباس اپنے دوست سلیمان کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر واپس شہر سے جا رہے تھے کہ مو ٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر روک لیا اور نقدی 52ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔چک 93/9.Lمیں ایک بیوپاری علی گو ہر کے ڈیرہ سے چھ آتشی اسلحہ سے مسلح ڈاکو تین راس گائے مالیت 5لاکھ روپے ایک ٹرک میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس فرید ٹائون ،فتح شیرا ور غلہ منڈی نے تین مقدمات 397,395,392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکا۔ 07-18/--283