Live Updates

25جولائی کو انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتے گی،بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن

اتوار 15 جولائی 2018 22:50

سیالکوٹ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران حلقہ این اے 76بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ،حلقہ پی پی 44 چوہدر ی عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 25جولائی کو پی ٹی آئی ہی جیتے گی کیونکہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ چوروں اورلیٹروں کا ساتھ نہیں دینا بلکہ سچے کھرے جرات مند لیڈر عمران خان اوربلے کوسپورٹ کرنا ہے ان شاء اللہ 25 جولائی کو ووٹرصرف پی ٹی آئی کو یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نشان بلے پر ٹھپے کا نشان ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت کا نعرہ لگا نے والوں نے ووٹرز کو دھوکہ دیا اورپانچ سال ووٹ لے کر حلقے سے غائب رہے اب حلقہ این اے 76 اور پی پی44 کے ووٹرز ان کو لفٹ نہیں کرائیں گے اہلیان حلقہ عمران خان کا ساتھ دیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے الیوالی سمبڑیال ، آڈھا ،بھولا موسیٰ ، کھرولیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خرم گھمن اورمدثر گھمن ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا،عظیم نوری ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ اہل حلقہ این اے 76 اورحلقہ پی پی 44 کے عوام کا جوش وخروش اورہمارے لیے جذبہ محبت قابل داد ہے اب توپورے کا پورا حلقہ بشمول اہلیان سمبڑیال شہر جاگ گیا ہے اور اس الیکشن کو ہر کوئی اپنا الیکشن سمجھ کر لڑر ہا ہے یہ بات ہمارے لیے باعث فخر ہے عوام کی محبتو ںمیںہم تاریخی اورشاندار کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیںاب (ن) لیگ کو عوام کا فیصلہ نظرآرہا ہے خدا کے فضل اورعوام کی حمایت سے 25جولائی آپ کی کامیابی کا دن ہے بس یاد رکھیں 25جولائی کو اپنا ووٹ اپنوں کے لیے بلے پر ٹھپہ لگائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات