دریا خان ،جھوک قلندربخش کی شیخ برادری کا ثناء اللہ مستی خیل اور رشید اکبرنوانی کی حمایت کا اعلان

بستی ڈبے والی کے سرکردہ درجن سے زائد افراد نے شیخ برادری کے رہنما ڈاکٹر اسحاق اور حنیف کو اپنی حمایت کا یقین دلادیا

اتوار 15 جولائی 2018 23:00

دریا خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے نشیبی علاقہ جھوک قلندر بخش میں شیخ برادری نے امیدوار قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل اور رشید اکبر خان نوانی کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شیخ برادری کے سرکردہ رہنما محمد حنیف اور ڈاکٹر اسحاق نے گزشتہ روز رشید اکبرخان نوانی سے رابطہ کرکے بتایا کہ ان کی یونین کونسل میں سینکڑوں ووٹ ایسے ہیں جو کہ بلواسطہ یا بلاواسطہ نوانی گروپ کو ہمیشہ کیلئے دیئے جاتے ہیں تاہم ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی جس کے پیش نظر رشید اکبر خان نوانی نے شیخ برادری سے ملاقات کیلئے ٹائم دیدیا اور اس حوالے سے جھوک قلندر بخش کی سادات برادری سے اگر شیخ برادری کا ووٹ کٹ جاتا ہے تو یونین کونسل قلندر بخش میں سادات برادری کی چیئرمین شپ خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

دوسری جانب بستی ڈبے والی کے سرکردہ درجن سے زائد افراد نے شیخ برادری کے رہنما ڈاکٹر اسحاق اور حنیف سے رابطہ کرکے اپنی حمایت کا قبل از وقت یقین دلایا ہے ۔ واضح رہے کہ رشید اکبر خان کی شیخ برادری اور سولہن برادری کے الحاق سے ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہونا ممکن پا گئی ہے ۔