نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس کے دربارہ سپاہ میں شہدا مستونگ کے لیے خصوصی دُعا، قربانیوں کو سلام پیش کیاگیا، مسافروں کو محفوظ بنانے اور بروقت مدد فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں،ایمانداری ، خوش اخلاقی اور بروقت مددموٹر ویز پولیس کا نصب العین ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کا خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب سے پہلے دربار سپاہ میں شہدا مستونگ کے لیے خصوصی دُعا کی اور شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں ہدایات دیں کہ مسافروں کو محفوظ بنانے اور بروقت مدد فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں۔

ایمانداری ، خوش اخلاقی اور بروقت مددموٹر ویز پولیس کا نصب العین ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم اپنے دستیاب وسائل میں رہ کر سائنسی بنیادوں کے ذریعے نتائج حاصل کر کے اس محکمے کو مزید مثالی بنائیں گے۔موٹر ویز پولیس ٹریفک قوانین سے متعلق تعلیم کو ہر شہر ، گائوں، تعلیمی مراکز، مدارس اور دیگر اداروں میں عام کرے گی تاکہ قیمتی انسانی جان ومال کی حفاظت کی جاسکے۔

(جاری ہے)

مزید اُنہوں نے افسران کی فلاح وبہبود کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی تاکہ افسران اور جوانوں کے حوصلے مزید بلند ہو۔دربار سپاہ میں افسران اور جوانوں نے انھیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹر ویز پولیس نے وقت پر پروموشن کے لیے فوری لائحہ عمل بنانے کے احکامات جاری کیئے۔انسپکٹر جنرل نے ہدایات جاری کیں کہ شاہرائوں پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے کسی سے بھی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا بلکہ قانون کی پاسداری بلاخوف وخطر یکساں طور پر عمل میں لائی جائے گی۔

ہماری سپاہ کو کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنی چاہیے اور ایسی غلطی کے مرتکب کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ افسران کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اس دوران خوش اخلاقی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے موٹر سے پولیس کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایات دیں کہ اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :