ْپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،اسلحہ و منشیات برآمد ،مجرمان اشتہاری گرفتار

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

فیصل آباد ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) سی پی او فیصل آباداشفاق احمد خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی ریڈنگ پارٹیاںتشکیل دی گئیںہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان ریڈنگ پارٹیوں نے مختلف مقامات پرریڈ کر کے گزشتہ14دن میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائزاور منشیات فروشوںکے خلاف مئو ثرکاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشوں ،نا جا ئز اسلحہ رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاریوںکو گرفتار کیا۔

مختلف تھانوں میں جوا ء اور پرچی مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرتے ہوئے 56 مقدمات درج کر کی56افراد کو گرفتار کیاہے۔

(جاری ہے)

جن کے قبضہ سے متعددتاش پتے،10 رجسٹرز،29سے زائد پرچیاں،چٹھے اور دائو پرلگی رقم6200روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں180مقدمات درج کر کے 180ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سی135 عددپسٹل،27عددبندوق،10عدد رائفل ،14عدد کلاشنکوف اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران211مقدمات درج کر کی211ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سی 47.391 کلوگرام چرس، 2714لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میںکی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 14دن میں 116 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔جن میں27مجرمان اشتہاری کوگرفتارکیا گیا۔جبکہ12عدالتی مفرروران اور77ٹارگٹ افنڈرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں منشیات فروشوںکی گرفتاری کیلئے سی پی او فیصل آباد نے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل د ے دیئے،منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیاجائے گا۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :