غربت کا خاتمہ تمام اہم سیاسی جماعتوںکے منشورکا اہم حصہ اوراولین ترجیح ہے۔صدر فیصل آباد چیمبر

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

فیصل آباد ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) غربت کا خاتمہ تمام اہم سیاسی جماعتوںکے منشورکا اہم حصہ اوراولین ترجیح ہے۔ لہٰذاپنجاب میںاس پرعمل درآمد کیلئے نگران حکومت کورعائتی نرخوںپرآٹے کی فراہمی کا سلسلہ سال بھرجاری رکھنا چاہئے جہاںگندم کے زائدذخائرموجودہیں۔یہ بات فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرشبیرحسین چاولہ نے ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گندم کے حاصل سٹاک کو1300روپے من کی بجائے 800روپے کے حساب سے برآمدکرنے کی اجازت دی تھی۔

(جاری ہے)

اسطرح جہاںکھلے میںسٹاک کی جانے والی گندم کو ٹھکانے لگایا جا سکا وہاںاس سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوا۔مزیدبرآں اسی وجہ سے رمضان کے دوران لوگوںکوآٹے پرسبسڈی بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پنجاب میںگندم ضرورت سے زائدموجودہے۔

اس لئے اس صوبے کے عوام کوسستے نرخوںپرآٹا مہیا کیا جانا چاہئے۔انہوںنے بتایا کہ اس وقت فلورملوںکیلئے کھلی مارکیٹ سے گندم خریدنا مشکل ہے لہذاانکا کوٹہ بحال کرنے کے علاوہ انہیںسبسڈی پرگندم دی جائے تاکہ وہ لوگوںکوسستا آٹا مہیا کرسکیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس سے صوبے میںفلورملوںکو بحران سے نکالنے میںبھی مددملے گی۔