فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا

پیر 16 جولائی 2018 00:00

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا دونوں ممالک کے درمیان جب فائنل میچ شروع ہوا تو فیورٹ فرانس نے میچ میں سبقت 18ویں منٹ میں اس وقت حاصل کی جب کورشین دفاعی کھلاڑی ماریو منزوچک نے غلطی سے گیند اپنے ہی جال میں پہنچادی28ویں منٹ میں کروشین مڈ فیلڈر ایوان پیریسچ نے شاندار گول اسکور کرکے فرانس کی سبقت ختم کردی ، میچ کے 38ویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر کروشین دفاع نے غلطی کی اور اپنے ڈی میں ہینڈ بال کردیا جس کے بعد ریفری نے فرانس کو پنالٹی کک دے دی جسے ان کے اسٹار کھلاڑی انٹوئن گریزمین نے باآسانی گول میں تبدیل کردیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں بھی مجموعی طور پر فرانس کا ہی میچ پر غلبہ رہا،59ویں منٹ میں پال پوگبا کے شاندار گول نے فرانس کا اسکور 3پر پہنچادیا۔

(جاری ہے)

فرانس کی جانب سے چوتھا گول 65ویں منٹ میں کائلن ماپے نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی فرانسیسی گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے کروشیا 69ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہا تاہم میچ کا اختتام فرانس کے حق میں 2-4 پر ہوا، پوارے میچ کے دوران پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی جبکہ اس سے دفاع میں متعدد غلطیاں ہوئیں جس کا اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑاواضح رہے کہ فرانس نے دوسرا مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل فرانس 1998 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :