ہیٹی کے وزیر اعظم مستعفی

پیر 16 جولائی 2018 10:40

پورٹ اوپرنس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ہیٹی کے وزیر اعظم ژاک گائی لافونٹانٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ژاک گائی لافونٹانٹ نے پارلیمان سے خطاب میں اعلان کیا کہ انہوں نے صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا، جسے انہوں نے منظور بھی کر لیا۔

(جاری ہے)

انہیں ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ ان کے اس فیصلے کے خلاف عوامی احتجاج میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم اسی دوران حکومت پیٹرول کی قیمت میں پچاس فیصد اضافے کا اپنا فیصلہ واپس بھی لے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :