ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

قیمت میں ایک ساتھ کتنے روپے کا اضافہ ہوگیا۔۔۔

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 جولائی 2018 11:17

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018ء) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بنک میں امریکی ڈالر میں 4 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز کاروبار کے احتتام ہر انٹر بنک میں امریکی ڈالر 121 روپے 54 پیسے کا تھا۔تاہم اب انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈالڑ کی قیمت میں 6روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 128روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 126 روپے تک بھی پہنچی تھی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے جمعہ کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے پاکستان آ ئے تھے۔

نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سےایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف کی پاکستان آمد پر لاہور میں مخلتف ریلیاں بھی نکالی گئی جب کہ پورے لاہور کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔اور اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز کے بعد پیسے کی قدر میں کمی ہوئی ہے جب کہ ڈالر کی قدر میں آضافہ ہو ہو گیا ہے۔جمعہ کے روز کاروبار کے احتتام ہر انٹر بنک میں امریکی ڈالر 121 روپے 54 پیسے کا تھا۔

تاہم اب انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 125.50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ اور اب ڈالر 128روپے کا ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں ڈالر نے اپنی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے۔اور یہ کمی اب واضح دیکھنے میں آ رہی ہے۔