جنوبی افریقہ ،کان میں آگ لگنے سے 5کان کن ہلاک

پیر 16 جولائی 2018 11:26

جوہانسبرگ۔16 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) جنوبی افریقہ میں تانبہ کی ایک کان میں آگ لگنے سے 5کانکن ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پالابورا مائننگ کمپنی کی تانبے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم پانچ کانکن ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پالابورا کمپنی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ کمپنی کی انتظامیہ، سرکاری افسران اور منظم ورکروں کی تنظیم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی گہری اور خطرناک کانوں میں حفاظتی معیار کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سونے اور پلاٹینیم کی کانوں میں اس طرح کے واقعات زیادہ ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :