اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ دو بچیوں کی بازیابی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی بنانے کا حکم

کمیٹی بنا کر کام شروع کردیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی

پیر 16 جولائی 2018 12:06

اسلام آباد ہائی کورٹ کا لاپتہ دو بچیوں کی بازیابی کیلئے سیکرٹری داخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ دو بچیوں کی بازیابی کے لئے سیکرٹری داخلہ کو کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ کمیٹی بنا کر کام شروع کردیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ دو بچیوں کی بازیابی کے درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس بچیوں کو بازیاب کرانے میں تاحال ناکام ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ لڑکیوں سے متعلق کمیٹی بنائیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ کمیٹی بنا کر کام شروع کردیں۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم بنا دیتے ہیں۔ ایس پی سی آئی اے شیخ زبیر‘ ڈی ایس پی لیگل اظہر شاہ اور ڈی ایس پی سی آئی اے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔