سعودی عرب‘ لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار

خاتون ماجد المہندس سے لپٹ گئی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ان سے علیحدہ کئے

پیر 16 جولائی 2018 12:12

سعودی عرب‘ لائیو پروگرام میں گلوکار کو گلے لگانے پر خاتون گرفتار
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایک لائیو پروگرام میں ایک مرد کو گلے لگانے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق خاتون ایک پروگرام کے دوران سٹیج پر چڑھ گئیں اور مرد گلوکار سے گلے ملیں۔یہ واقعہ سعودی عرب کے معروف شہر طائف کا ہے جہاں معروف عرب گلوکار ماجد المہندس ایک فیسٹیول کے دوران اپنا گیت پیش کر رہے تھے کہ خاتون سیدھا ان کی طرف بڑھتی چلی گئی۔

خاتون ماجد المہندس سے لپٹ گئی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ان سے علیحدہ کئے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں عوامی سطح پر مرد اور خواتین کو غیر محرم سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ماجد المہندس کی ویب سائٹ پر وہ خود کو 'عرب گلوکاری کا شہزادہ' کہتے ہیں اور انھوں نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی نژاد گلوکار جو سعودی عرب کے بھی شہری ہیں انھوں نے اس واقعے کے بعد بھی اپنا پروگرام جاری رکھا۔

پولیس نے سعودی عرب کے اخبار عکاظ اور ہسپانوی نیوز ایجنسی ایی ایف ایی کو بتایا کہ اب ایک جج اس خاتون کے ہراساں کرنے کے معاملے پر غور کریں گے۔ملک میں سخت اخلاقی اقدار کی پابندی کی جاتی ہے جس میں شراب نوشی پر پابندی کے ساتھ باحیا لباس اور عام مقامات پر غیر محرم مرد و زن کا ایک دوسرے سے علیحدہ رہنا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :