الیکشن کمیشن کاامیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ

امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی‘حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوار کیخلاف کارروائی ہوگی‘الیکشن کمیشن

پیر 16 جولائی 2018 12:18

الیکشن کمیشن کاامیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔