بینائی سے محروم بہادر سپاہی روضہ رسول کی حفاظت پرمامور

دہشت گردی کے المناک واقعے نے میری بائیں آنکھ مکمل ختم کردی ،حسام الصبحی الحربی

پیر 16 جولائی 2018 12:24

بینائی سے محروم بہادر سپاہی روضہ رسول کی حفاظت پرمامور
مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) آج سے دو سال پیشتر 29 رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں ایک دہشت گردانہ خود کش حملے کے نتیجے میں ایمر جنسی سروسز کا ایک اہلکار اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بینائی کھو بیٹھا۔ اندرون اور بیرون ملک طویل علاج کے بعد وہ وطن واپس تو آگیا ہے مگر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پہرے داری پر اپنی آنکھوں کی بینائی سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوچکا ہے۔

عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے حسام الصبحی الحربی نے بتایا کہ میری آنکھوں کی بینائی چلے جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ میں نے اپنے وطن کے لیے پیشہ وارانہ ذمہ داری کی انجام دہی میں بینائی کھوئی ہے اور یہ بھی میرے لیے کسی دوسرے سیکیورٹی اہلکار کی طرح باعث شرف ہے۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی میں ایمرجنسی فورسز کے اہلکارحرم کی حفاظت پرمامور تھے اور روز مرہ کی بنیاد پر اپنی ڈیوٹی کیاوقات میں تبدیل بھی کرتے۔

ہماری ذمہ داریوں میں مسجد نبوی کی حفاظت کے ساتھ وہاں آنے والے زائرین، حجاج ومعتمرین کی ہرممکن مدد بھی شامل تھی۔الحربی نے اپنے ساتھ آئے واقعے کے بارے میں مزید بتایا کہ جب مجھے اسپتال منتقل کیا گیا تو اس وقت میرے جسم پر جگہ جگہ جلن ہو رہی تھی مگر بینائی میں اس وقت کھو چکا تھا۔ طویل علاج کے بعد میں تندرست ہوگیا۔ پھر میں نے شادی کی اوراب ایک بیٹی ’ترف‘ کا باپ ہوں۔ میرے علاج کا دورانیہ پانچ ماہ پر محیط رہا۔ زخمی ہونے سے قبل ہماری منگنی ہوچکی تھی اور شادیوں کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ دہشت گردی کے المناک واقعے نے میری بائیں آنکھ مکمل ختم کردی جب کہ دائیں آنکھ کا عدسہ بھی ناکارہ ہوگیا۔ یوں میں بینائی کی نعمت سے مکمل طورپر محروم ہوچکا ہوں۔