روس، چین اور یورپ ہمارے دشمن ہیں،امریکی صدر

امریکی انتخابات میں ہیکنگ میںملوث 12افرادکوروس کے حوالے کرنے کا نہیں سوچا،ٹرمپ کی گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 12:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ روس، چین اور یورپی یونین ہمارے دشمن ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں بہت سے ممالک کی پالیسیوں سے اختلافات ہیں۔ یورپی ممالک ہمارے ساتھ تجارت کے باب میں جو کچھ کررہے ہیں تو وہ دشمنی کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے۔ رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بناء پر دشمن ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب بٴْرے بھی ہیں۔اٴْنھوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر ہیکنگ میں ملوث 12 روسیوں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے معاملے پر وہ بات کریں لیکن کیا ان افراد کو روس منتقل کیا جا سکتا ہے اس بارے میں انھوں نے ابھی تک نہیں سوچا۔