Live Updates

جھنگ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کُرسیاں خالی ، اُمیدوار غائب

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان یہ دیکھ کر مایوس ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 12:20

جھنگ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں کُرسیاں خالی ، اُمیدوار غائب
جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : جھنگ میں پی ٹی آئی کے اُمیدوار جلسے میں زیادہ عوام کو لانے میں بُری طرح ناکام ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جھنگ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خالی کُرسیاں دیکھ کر پارٹی چئیرمین عمران خان سخت مایوس ہوئے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر جھنگ میں جلسہ کرنے پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے کوئی اُمیدوار موجود نہیں تھا، جس پر وہ چودھری سرور اور دیگر افراد کے ہمراہ خود ہی اسٹیج پر آگئے۔

اسٹیج پر بھی صرف راشدہ یعقوب اور غلام بی بی بھروانہ چند عہدیداروں کے ہمراہ موجود ترھیں جبکہ باقی صوفے اور کُرسیاں خالی اور اُمیدوار غائب تھے۔جلسے میں اکثر ٹکٹ ہولڈرز تاخیر سے آئے، جبکہ این اے 116 سے اُمیدوار امیر سلطان اس وقت آئے جب پارٹی چئیرمین عمران خان اپنی تقریر مکمل کرنے ہی والے تھے۔

(جاری ہے)

جھنگ جلسے میں پی ٹی آئی کے کئی اُمیدواروں نے شرکت تک نہ کی۔

کارکنوں اور عوام کی عدم شرکت کا یہ عالم تھا کہ خواتین کے لیے لگائی جانے والی کُرسیوں کی پہلی لائن بھی نہ بھر سکی جبکہ مردوں کے لیے لگائی گئی کُرسیوں کی زیادہ تر تعداد بھی خالی تھی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنی تقریر میں جھنگ والوں سے گلہ کیا اور کہا کہ جھنگ والو ، لگتا ہے کہ آپ کو وقت پر آنا پسند نہیں ہے۔ فیصل آباد جلسے میں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 40 سے 45 ہزار لوگ شریک ہوئے جبکہ آزاد ذرائع کے مطابقحاضرین کی تعداد 8 سے 10 ہزار تک تھی ، عمران خان نے جلسے سے 4 بجے خطاب کرنا تھا لیکن وہ آٹھ بجے جلسہ گاہ پہنچے۔

اسٹیج کے سامنے نشتوں پر بیٹھے دو گروپوں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس میں5 کارکنوں کے سروں پر معمولی چوٹیں آئیں، انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ میں 25 ہزار کُرسیاں لگائی گئی تھیں لیکن گرمی کی وجہ سے کارکن شام کے بعد آنا شروع ہوئے ۔ جلسہ انتظامیہ نے سٹیج کے آگے لگے فردوس عاشق اعوان کے پوسٹر اور فلیکس اُتار دیئے، اسٹیج کے پیچھے لگی ہیوی ایل سی ڈی کے نیچے آ کر ایک کارکن زخمی ہوا۔خبر ایجنسی کے مطابق فیصل آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات