Live Updates

نواز شریف سے دیرینہ اور قلبی تعلق ہے ،

قریبی ساتھیوں کو ان سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے، آصف کرمانی

پیر 16 جولائی 2018 13:05

نواز شریف سے دیرینہ اور قلبی تعلق ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے دیرینہ اور قلبی تعلق ہے ، قریبی ساتھیوں کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے،میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملنا چا ہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان نواز شریف دشمنی میں تمام حدود پھلانگ چکے ،کل کو وہ بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں ۔

عمران خان یہ معقولہ یاد رکھیں، ات خدا دا ویر ! نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے دلیرانہ فیصلے سے عمران خان کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف سے دیرینہ اور قلبی تعلق ہے ، میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملنا چا ہتا ہوں،قریبی ساتھیوں کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات