چیئرمین سینیٹ کا سینیٹر دا ئو د خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ ،

انکی خیریت دریافت کی کوئٹہ میں فائرنگ واقعہ قابل افسوس ہے ، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد اور امن دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 13:05

چیئرمین سینیٹ کا  سینیٹر دا ئو د خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اے این پی کے رہنما ر سینیٹر دا ئو د خان اچکزئی پر کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، دہشت گرد اور امن دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اے این پی کے رہنما و سابق سینیٹر داد خان اچکزئی ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے سینیٹر داد خان اچکزئی کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

محمد صادق سنجرانی نے اے این پی کے رہنما پرکوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔دہشت گرد اور امن دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے -چیئرمین سینیٹ نے اس واقعہ کے ذمداروں کا جلد تعین کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سابق سینیٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی صادق سنجرانی نے داد اچکزئی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔