روسی بمبار جہازفضائی حدود میں داخل ہونے پر جنوبی کوریاکا شدید احتجاج

روس کے طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی ایک دن میںچار مرتبہ خلاف ورزی کی،کوریائی وزارت خارجہ

پیر 16 جولائی 2018 13:05

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جنوبی کوریا نے روسی جنگی جہازوں کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روس سے سخت احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے دو جنگی جہازجنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہو ئے جنہیں جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے وارننگ بھی دی،جبکہ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے سیول میں روسی سفارت خانے کے افسر کوکوریا دفتر خارجہ طلب کیا اور اپنی فضائی سرحد میں دو روسی فوجی جہازوں کے داخلے پرشدید احتجاج کیا ۔

روس کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی کہ اس کیTU-95 جنگی جہازبحر اوقیانوس کے مشرقی حصے میں واقع جاپانی سمندر اور اس سے ملحق علاقو میں محو پرواز تھے کہ جنوبی کوریا کے ایف15اور ایف 16طیاروں نیانہیں تنبیہ کی۔ روس کے طیاروں نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی ایک دن میںچار مرتبہ خلاف ورزی کی ، ان خلاف ورزیوں کا دورانیہ تین گھنٹوں سے بھی زیادہ رہا۔

متعلقہ عنوان :