حرض اور صعدہ میں یمنی فوج نے سپلائی لائن کاٹ دی،

جھڑپوں میں 22باغی ہلاک یمنی فوج نے باقم میں عرب اتحادی فوج کی معاونت سے کی گئی کارروائی میں مزید اہم علاقے باغیوں سے چھڑا لیے

پیر 16 جولائی 2018 13:07

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حج گورنری کے جبل الشبک سے باغیوں کو نکال باہر کرنے کے بعد حرض، حج اور صعدہ گورنریوں میں باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی ایلیٹ فورس کے بریگیڈ نے حرض کی گھاٹیوں اور جنوبی پہاڑے سلسلے میں پھیلے جبل ابو النار میں جبل الشبکہ کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔

جبل الشبکہ سے باغیوں کی اہم تزویراتی سپلائن لائن بند کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یمنی فوج کے بریگیڈیئر محمد الحجوری نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھمسان کی لڑائی کیبعد سرکاری فوج نے حرض اور صعدہ کے درمیان باغیوں کی سپلائی لائن کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی میں 22 حوثی باغی ہلاک اورباقی فرار ہوگئے ۔ادھر ایک دوسری پیشر رفت میں یمن کی سرکاری فوج نے شمالی شہر باقم میں عرب اتحادی فوج کی معاونت سے کی گئی کارروائی میں مزید اہم علاقے باغیوں سے چھڑا لیے۔یمن کے بریگیڈ 63 کے آپریشنل چیف کرنل ادیب الحاج نے بتایا کہ التباب البیض، جبال الکوز اور مغرب میں ابواب الحدید جیسے متعدد اہم مقامات پر سرکاری فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا۔

متعلقہ عنوان :