ایران جوہری معاہدہ،

امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں سے استثنی کی یورپی درخواست مسترد کردی

پیر 16 جولائی 2018 13:07

ایران جوہری معاہدہ،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں پر یورپی یونین کے اعلی سطحی رہنمائوں کی جانب سے یورپی کمپنیوں کو استثنی دیے جانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے ممالک کے نام اپنے خط میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ نے ان کی اپیل کو اس لیے مسترد کردیا کیونکہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبا ڈالنا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ استثنی اسی صورت میں دی جا سکتی ہے جب ان سے امریکی قومی سلامتی کو فائدہ پہنچے۔وزیر خزانہ کے بھی دستخط والے خط میںانہوں نے لکھا کہ ہم لوگ ایرانی حکومت پر ایسا مالی دبائو ڈالنے کی کوشش کریں گے جو پہلے کبھی نہ ڈالا گیا ہو۔انہوں نے کہاکہ انتہائی مخصوص صورت حال کے سوا وہ کسی استثنی دینے کی حالت میں نہیں ہے۔