Live Updates

شہبازشریف کا نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط

نواز شریف 3بار وزیراعظم رہے ، استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں، طبی معائنے اور ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے خط کا متن

پیر 16 جولائی 2018 13:18

شہبازشریف کا نوازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہ ازشریف کو جیل میں سہولیات کیلئے نگران حکومت کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ نواز شریف 3بار وزیراعظم پاکستان رہے اور استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں ، نواز شریف کو طبی معائنے اور ادوایات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، پیر کو مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری کے نام خط لکھا ہے جس میں نوازشریف کو سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق سہولتیں دی جائیں، انہیں طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میاں نوازشریف کو دل کا عارضہ ہے اس لیے ان کے ذاتی معالج کو تواتر کے ساتھ طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ شہبازشریف کا خط نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلی پنجاب کو پہنچا دیا گیا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات