دہشت گردی واقعات میں زیادہ اے این پی کو نشانہ بنایا گیا،

بہت لوگوں کو لگ رہا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہورہی ہے، انتخابی نتائج سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 جولائی 2018 13:18

دہشت گردی واقعات میں زیادہ اے این پی کو نشانہ بنایا گیا،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اے این پی کو نشانہ بنایا گیا، بہت لوگوں کو لگ رہا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہورہی ہے، انتخابی نتائج سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اے این پی کو نشانہ بنایا گیا، واقعے سے 6منٹ پہلے مجھے وہاں پہنچنا تھا مگر وقت پر پہنچ جاتا تو شائد حملے کانشانہ بن جاتا، بہت لوگوں کو لگ رہا ہے کچھ گڑ بڑ ہورہی ہے، انتخابی نتائج سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :