فلم ٹی وی کے نامور اداکار البیلا کی کل 14 ویں برسی منائی جارہی ہے

پیر 16 جولائی 2018 13:34

فلم ٹی وی کے نامور اداکار البیلا کی کل 14 ویں برسی منائی جارہی ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ملک کے نامور اداکار البیلا کی کل منگل کو 14ویں برسی منائی جارہی ہے ۔1941 میں گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین المعروف البیلا نے پاکستانی اسٹیج اور فلم میں البیلا کے نام سے شہرت پائی۔ انہوں نے ستر کی دہائی میں پہلے اسٹیج اور پھر فلم میں اداکاری شروع کی اور ٹی وی پر انہوں نے پنجابی زبان کے کھیل ’ اک سی بادشاہ‘ میں اکبراعظم کا کردار کیا۔

یہ کھیل مغل دور کی مشہور کہانی انارکلی کی پیروڈی تھا۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں البیلا کا کردار بہت سراہا گیا۔ ڈرامے میں شہزادہ سلیم کا کردار امان اللہ نے ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے بعد ان کی جوڑی نے پھر اسٹیج ڈراموں میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ البیلا نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا لیکن فلم ’’وارداتیا‘‘ واحد فلم ہے جس میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ البیلا نے لاتعداد تھیٹر ڈراموں میں کام کیا ان کا شمار لاہور کے کمرشل تھیٹر کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ 17 جولائی 2004 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :