محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان 21جولائی کو کیا جائے گا

پیر 16 جولائی 2018 13:48

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام صوبے بھر کے آٹھوںتعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان 21جولائی کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،گجرانوالہ،لاہور،ملتان،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان 21جولائی کو کریں گے اس حوالے سے تمام بورڈز نے نتائج کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

تعلیمی بورڈز ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام بورڈز میں نتائج کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کومیڈلز،نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے میٹرک کے بورڈز کے تمام نتائج ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :