نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بے چین راتیں ۔۔۔

جیل انتظامیہ سے بھی یہ سب دیکھا نہ گیا، نواز شریف کے دل کی تسلی کیلئے ایسا کچھ ایسا کردیا جس نے سابق وزیر اعظم کو خوش کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 13:23

نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بے چین راتیں ۔۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید تین روز گزر گئے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیرا عظم نواز شریف نے رات بے چینی میں گزاری جس کی وجہ سے ان کی نیند پوری نہیں ہو سکی۔نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کیٹگری کے تحت تمام تر سہولیات میسر ہیں، صبح ناشتے کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے بارے میں مختلف معلومات فراہم کی گئیں۔

جیل حکام نے نواز شریف کو روٹی پلانٹ اور کچن کا دورہ کروایا اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات بھی کروائی۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے آج علی الصبح خواتین بیرک میں دیگر خواتین اوران کے بچوں سے ملاقات کی۔ جیل میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں مشقت کے لیے تاحال کوئی کام نہیں سونپا گیا۔

(جاری ہے)

ممکنہ طور پر نواز شریف اور مریم نواز کی مشقت کے حوالے سے آج فیصلہ کر لیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے جبکہ مریم نواز کو بیرک میں رکھا گیا ہے۔ مریم نواز کو جیل سپرٹنڈنٹ نے جیل قوانین کے مطابق بہتر کلاس میں منتقل کرنے اور زیادہ سہولیات دینے کی پیشکش کی جس سے انہوں نے صاف انکار کردیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ بہتر کلاس اور سہولیات لینے سے میں نے خود انکار کیا ہے ، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور میں نے یہ فیصلہ کسی کے دباؤ میں آئے بغیر کیا ہے۔

نواز شریف نے جیل میں سہولیات نہ ہونے اور باتھ روم صاف نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو خط بھی لکھا۔ خیال رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 13 جولائی کو لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کر کے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 روز سے موجود ہیں۔