عام انتخابات 2018ء; انتخابی نشان قبر کے سوشل میڈیا پر چرچے
اُمیدوار نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کیا اعلان کر دیا؟
سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 13:39
(جاری ہے)
عبد العزیز نے اپنی انتخابی مہم کے لیے یہ پوسٹرز چھپوائے جس پر لکھا تھا کہ اے انسان تو سارا دن صبح سے شام تک کیا سمجھتا ہے، پتہ بھی ہے یا نہیں قبر انسان کو دن میں 70 مرتبہ پُکارتی ہے۔
انتخابی مہم میں جان ڈالنے کے لیے عبد العزیز کے اس پوسٹر پر ''نوجوان قیادت''، ''علاقہ کے مسائل سے باخبر'' اور ''غریبوں کا ہمدرد'' بھی تحریر ہے۔ عبد العزیز نے اپنے انتخابی نشان ''قبر'' سے متعلق لکھا کہ اگر ووٹ دو گے تب بھی آؤ گے اور اگر ووٹ نہیں دو گئے تو بھی آؤ گے۔ عبد العزیز کے اس پوسٹر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے کہاکہ یہ پوسٹر دیکھ کر بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ انتخابی اُمیدوار ووٹ نہیں مانگ رہا بلکہ لوگوں کو قبر میں جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔ صارفین نے اس پوسٹر اور انتخابی نشان ''قبر'' پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تک بہت دلچسپ و عجیب انتخابی نشانات دیکھے ہیں لیکن کوئی ایسا انتخابی نشان نہیں دیکھا جس کو دیکھ کر آپ کو ووٹ تو کیا الیکشن بھی بھول جائیں۔ عبد العزیز عرف حافظ لڈو نامی اس انتخابی اُمیدوار نے سوشل میڈیا کی توجہ تو حاصل کر لی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اُمیدوار کی انتخابی مہم اور انتخابی نشان کتنے ووٹرز کو ان کے حق ووٹ دینے پر قائل کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.