جعل سازی کرنے والا انتخابی عملہ اب ہو جائے ہو شیار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعل سازی کرنے پر انتخابی عملے کے لیے جرم وسزا کا تعین کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 جولائی 2018 13:44

جعل سازی کرنے والا انتخابی عملہ اب ہو جائے ہو شیار
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2018ء) جعل سازی کرنے والا انتخابی عملہ اب ہو جائے ہو شیار کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعل سازی کرنے پر انتخابی عملے کے لیے جرم وسزا کا تعین کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران فرائض سے غفلت برتنے والے اور جعل سازی کرنے والے انتخابی عملے کے خلاف جرم و سزا کا تعین کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملے کی جانب سے کاغذات میں کوئی رد و بدل جرم ہوگا اور جان بوجھ کر بیلٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرنے سمیت بیلٹ باکس کی سیل توڑنا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔ ان جرائم میں ملوث انتخابی عملے کو 6ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔یا پھر دونو سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹر کی راز داری افشا کرنا یا پھر بیلٹ پیپر پر لاگئی گئی مہر سے متعلق کسی کو بتانے پر ووٹوں کی گنتی کے وقت امیدوار یا ان کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع دینے پر 6 ماہ قید یا ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

اس طرح ووٹر کو مجبور کرنا یا پھر انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا بھی غیر قانونی ہو گا۔جس کی سزا 2 سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔یاد رہے عام انتخابات 2018ء میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد 25جولائی کو ہو گا۔سیاسی جماعتیں تو انتخابات کی تیاری زور و شور سے کر رہی ہیں۔ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی عام انتخابات کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے کوشاں ہے۔اور اس حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی طے کر لیا ہے جب کہ انتخابی عملے کو بھی ہوشیار کر دیا ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی ہوشیاری کرنے پر انتخابی عملے کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ سکتی ہے۔