Live Updates

عمران خان نے لیگی کارکنان کو گدھا کہا تو گدھے بھی عمران خان سے ناراض ہو گئے

گلی میں لگے پوسٹرز پھاڑ کر پاؤں تلے روند دئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جولائی 2018 14:00

عمران خان نے لیگی کارکنان کو گدھا کہا تو گدھے بھی عمران خان سے ناراض ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے لیگی کارکنان کو گدھا کہا تو لیگی کارکنان نے تو اس بات پر اعتراض اُٹھایا ہی لیکن یہ بات گدھوں کو بھی ناگوار گزری جس کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک گدھے نے دیوار پر لگے پی ٹی آئی رہنما کے پوسٹرز کو پہلے پھاڑا اور پھر اسے اپنے پاؤں تلے روند دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کرنا شروع کر دئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ عمران خان نے ن لیگی کارکنان کو گدھا کہا جس پر گدھے عمران خان سے ناراض ہیں اوراسی ناراضگی کے اظہار کے لیے ویڈیو میں موجود گدھے سے نہ صرف پی ٹی آئی کا پوسٹر پھاڑا بلکہ اسے پاؤں تلے بھی روند دیا۔

کچھ صارفین نے کہا کہ گدھوں نے ن لیگی کارکنان سے ملانے پر عمران خان سے اس انداز میں ناراضگی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جبکہ ویڈیو بنانے والے نے بھی گدھے کی اس حرکت پر قہقہے لگائے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور ائیرپورٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ لاہور ائیر پورٹ جانے والے گدھے ہیں۔

نارووال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جولوگ نوازشریف کوایئرپورٹ لینے جائیں گے ،میں ان بے وقوفوں کی بات کررہا ہوں، جو بھی ائیر پورٹ جائے گا ان میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ جس کے بعد اس بیان کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں پی ٹی آئی عمران خان ، پیمرا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78کے اُمیدوار کی انتخابی مہم کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شہریوں کے لئے ” گدھے “ کالفظ استعمال کیا گیا جس سے درخواست گزار سمیت پاکستان کے معزز شہریوں کی تضحیک ہوئی ۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی جانب سے قبل ازیں لاہور میں ”میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں“ کے الفاظ بھی استعمال کئے گئے اور اب انہوں نے عوام اور ووٹرز کو ''گدھا'' کہہ دیا ہے جو درخواست گزار کے ووٹ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا عمران خان کو آرٹیکل 62اور63کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات