کمیونسٹ باغیوں سے جھڑپ میں تین فلپائنی فوجی ہلاک،دوشدید زخمی

منیلا کے شمال میں واقع صوبے ماؤنٹین کے شہر بیساؤمیں جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہی،فلپائنی فوج کا بیان

پیر 16 جولائی 2018 14:23

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) کمیونسٹ باغیوں نے ایک جھڑپ کے دوران فلپائن کے تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ لڑائی دارالحکومت منیلا کے شمال میں واقع صوبے ماؤنٹین کے شہر بیساؤ میں فوج اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان ہوئی۔

(جاری ہے)

فوج کے بیان کے مطابق تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔

اسی علاقے میں ہفتے کے روز بھی کمیونسٹ باغیوں کے ساتھ گشت پر مامور فوجیوں کی جھڑپ رپورٹ کی گئی تھی۔ فلپائنی فوج کی کوشش ہے کہ وہ بیساؤ کے قصبے کو کمیونسٹ باغیوں کی سرگرمیوں سے صاف کر دے۔ فلپائنی فوج کے ساتھ کمیونسٹ باغی سن 1960 سے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :