عالمی طاقتیں تنازعات اور انتشار سے اجتناب کریں، یورپی یونین

روس چین اور امریکا مابین تنائو کی کیفیت افراتفری اور تشدد کا باعث بن سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹسک

پیر 16 جولائی 2018 14:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعات اور انتشار سے اجتناب کریں،روس چین اور امریکا مابین تنائو کی کیفیت افراتفری اور تشدد کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے امریکا، روس اور چین سے کہا ہے کہ وہ قریبی رابطہ کاری اور اشتراک سے عالمی تجارتی تنا ئوکی صورت حال کو ختم کریں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ افراتفری اور تشدد کا باعث ہو سکتا ہے۔

پیر سولہ جولائی کو یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یہ بیان چینی وزیراعظم لی کیچیانگ کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ وہ اس وقت چین اور یورپی کونسل کی سالانہ میٹنگ کے سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا اگر یہی کیفیت برقرار رہی تو یہ عالمی اقتصادیات کے لیے شدید نقصان دہ ہو گی۔ یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ جاری ہے۔