Live Updates

ترجمان چوہدری نثار کی سابق وزیر داخلہ کی تقریر عمران خان کے زمانہ طالب علمی سے جوڑنے کی مذمت

چوہدری نثار نے عمران خان کی ذات پر کبھی کوئی تبصرہ کیا نہ ہی ان کی زمانہ طالب علمی کے دوران تعلیمی صلاحیتوں پر کوئی بات،ایک نجی ٹی وی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ کی تقریر کے اقتباسات کو تروڑ مروڑ کر غیر ضروری طور پر کسی شخصیت کے ساتھ جوڑے جانا صحافتی اقدار کی نفی اور انتہائی بد دیانتی ہے،ترجمان چوہدری نثار علی خان کا بیان

پیر 16 جولائی 2018 14:34

ترجمان چوہدری نثار کی سابق وزیر داخلہ کی تقریر عمران خان کے زمانہ طالب ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ترجمان چوہدری نثار علی خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی تقریرکے چند اقتباسات کوسیاق و سباق سے ہٹ کر عمران خان کے زمانہ طالب علمی کے حالات و واقعات سے جوڑے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کی ذات پر کبھی کوئی تبصرہ کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے اس تقریر میں عمران خان کی زمانہ طالب علمی کے دوران تعلیمی صلاحیتوں پر کوئی بات کی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی تقریر کے اقتباسات کو تروڑ مروڑ کر غیر ضروری طور پر کسی شخصیت کے ساتھ جوڑے جانا نہ صرف صحافتی اقدار کی نفی ہے بلکہ انتہائی بد دیانتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ٹی وی چینل کی جانب سے ایسی صحافتی بدیانتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے چوہدری نثار علی خان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میاں نواز شریف کی ذات سے جوڑا گیا تھا جس پر ہماری طرف سے واضح طور پرتردیدکی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات