Live Updates

رحمٰن ملک نے چیف جسٹس سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا

پیر 16 جولائی 2018 14:34

رحمٰن ملک نے چیف جسٹس سے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے پیپلز پارٹی، ورکرز اور جھنڈے کے متعلق بیان قابل مزمت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک اپنا غیرذمہ دارانہ بیان واپس لیں اور کارکنان سے معافی مانگیں، ان کے بیان سے لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما پرویز خٹک کے منہ سے گالیاں گلوچ دینا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سالہا سال پرویز خٹک پیپلز پارٹی کا کارکن رہے اور ان کے گھر پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا بھی رہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کے گالم گلوچ سے لگتا ہے کہ وہ نشہ کرتے ہیں کیوں کہ کوئی بھی باشعورشخص عام حالات میں اس طرح کی غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرسکتا۔رحمٰن ملک نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پرویز خٹک کے علاوہ جلسوں میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ دواہریا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور پرویز خٹک کو ان کی ہی زبان میں جواب نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان سیاست میں گالم گلوچ کروا رہے ہیں وہ آنے والی نسلوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی پارٹی کارکنان کیلئے غیرمناسب الفاظ استعمال کر چکے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات