مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، ایک نوجوان شہید ، 2 گرفتار

پیر 16 جولائی 2018 15:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میںک مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو نوجوانوں شاکر پادا اور سہیل احمد وانی کو گرفتار کر لیا ۔ ۔