بھارت، مہاراشٹر میں دو کاریں ٹکرا گئیں ، 7 افراد ہلاک ، 3 زخمی

پیر 16 جولائی 2018 15:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) بھارت میں دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر کے علاقیع لونا والا میں اس وقت پیش آیا جب دو آمنے سامنے سے آنے والی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :