نواز شریف نے گرفتاری دیکر قانون کی عزت کی، رحمان ملک

سیاسی رہنمائوں پر حملے سوچا سمجھا منصوبہ ،مقصد ڈر پیدا کرنا ہے، پی پی رہنما کا ہارون بلور کے اہلخا نہ سے اظہا ر تعزیت

پیر 16 جولائی 2018 15:47

نواز شریف نے گرفتاری دیکر قانون کی عزت کی، رحمان ملک
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گرفتاری دیکر قانون کی عزت کی ہے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں پر حملے کا مقصد ڈر پیدا کرنا ہے سیاسی رہنمائوں پر حملے سوچا سمجھا منصوبہ ہے اے این پی کے رہنما ہارون بلور پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رحمن ملک نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور کی تعزیت کیلئے پشاور بلور ہائوس پہنچے اور وہاں پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہارون بلور کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غم اس کی گھڑی میں بلور خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اس دہشتگردانہ واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رحمان ملک نے کہا کہ بلور خاندان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں ہیں دہشتگرد سفاک ، ظالم اور ڈرپوک ملک دشمن ہیں اس لئے نگران حکومت سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ اے این پی بھی کھلے ماحول اپنی انتخابی مہم چلاسکے ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ جس طرح ملک میں سیاسی رہنمائوں پر حملے ہورہے ہیں اس سے یہی پیغام مل رہا ہے کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے تاکہ کچھ پارٹیوں پر حملے کراکے ڈر کا ماحول پیدا کیا جاسکے رحمن ملک نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں حکومت داعش کردار پر بھی نظر رکھے تاکہ مزید ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ نواز شریف نے گرفتاری دیکر قانون کی عزت بڑھائی ہے جو کہ ایک مثبت پیغام ہے