نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبا ل کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیار

حکومت نے تمام لیگی رہنمائوں ، کارکنوں کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کر لی

پیر 16 جولائی 2018 15:47

نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبا ل کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) حکومت نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ان تمام رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کر لی ہے جو 13 جولائی کو نواز شریف کی لندن واپسی پر ان کا استقبال کرنے کے لئے ریلی میں ہلڑ بازی کے کیسز میں ملوث تھے تاہم پارٹی قبل از گرفتاری ضمانتوں کے حصول میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر محمد مہدی نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کیسز بوگس ہیں اور لاہوریوں کے ردعمل دیکھنے کے بعد حکام نے ان کو رجسٹرڈ کیا تھا جب سابق وزیر اعظم واپس آ رہے تھے ہم قبل از گرفتاری ضمانتیں حاصل کرنے کے لئے عدالت نہیں جائیں گے تاکہ اس بات کو سامنے لایا جا سکے کہ نگران حکومتیں مسلم لیگ(ن) کے خلاف تعصب میں کس حد تک جا سکتی ہیں۔

ریلی کے ردعمل میں اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچائی اور انہوں نے 25 جولائی کو اسے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی علامت سمجھا ۔ یہ لوگ ہمارے ا عصاب کا امتحان لینا چاہتے ہیں اور ہم اپنے قائد کی طرح اس آزمائش سے گزرنے کے لئے پرعزم ہیں۔