دبئی میں حلال مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش 29ستمبر سے شروع ہوگی

پیر 16 جولائی 2018 15:51

دبئی میں حلال مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش 29ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں حلال مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش 29ستمبر کو شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان((ٹی ڈی اے پی) کے مطابق نمائش میں ڈیری، اسنیکس، سی فوڈ، آئس کریم، حلال فوڈز، سبزیاں، جمی ہوئی خوراک سمیت مشروبات اور بیکری کی مختلف مصنوعات تیار و برا?مد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

دورہ دوزہ عالمی نمائش29 تا30 ستمبر2018ئ کو منعقد ہوگئی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ دو روزہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیاں 20 جولائی تک درخواستیں جمع کراسکتی ہیں۔