گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.74 فیصد اضافہ

جولائی 2017ء سے جون 2018ء تک برآمدات سے 23.228 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،ادارہ شماریات

پیر 16 جولائی 2018 15:51

گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.74 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران برا?مدات میں 13.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی 2017ئ سے لے کر جون 2018ئ تک پاکستان نے برا?مدات سے 23.228 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.74 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ئ میں پاکستان نے برا?مدات سے 20.422 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران درا?مدات میں 15.10 فیصد اضافہ دیکھنے میں ا?یا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ئ کے دوران پاکستان نے درا?مدات پر 60.898 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جبکہ مالی سال 2016-17ئ میں درا?مدات پر 52.910 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں تجارتی خسارے کا حجم 37.670 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2016ئ میں تجارتی خسارے کا حجم 32.488 ارب ڈالر تھا۔