نواز شریف کا جیل کے سیلز کا دورہ،

کیپٹن(ر) صفدر سے ملاقات مریم نواز جیل میں خواتین قیدیوں اور بچوں سے ملیں ان کی حوصلہ افزائی کی

پیر 16 جولائی 2018 15:51

نواز شریف کا  جیل کے سیلز کا دورہ،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش پر جیل انتظامیہ نے نواز کو روٹی پلانٹ اور کچن سمیت جیل کے سیلز کا دورہ کرایا اور کیپٹن(ر) صفدر سے ملاقات بھی کرائی جبکہ مریم نواز جیل میں خواتین قیدیوں اور بچوں سے ملیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے جیل میں تیسری رات بھی بے چینی میں گزاری اور پیرکی الصبح جیل انتظامیہ سے جیل کے دورہ کرنے کی خواہش کی جسے سپرنٹنڈنٹ جیل پورا کرتے ہوئے نواز شریف کو روٹی پلانٹ ، کچن اور جیل کے مختلف سیلز کا دورہ کرایا اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے قائد نے اپنے داماد کیپٹن(ر) صفدر سے بھی ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کی اور جیل کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ادھر مریم نواز نے بھی جیل میں قیدی خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں حوصلہ افزاء باتیں بتائی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آج منگل کو تینوں مجرموں کی مشقت کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا دوسری جانب کیپٹن(ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر بھی پیر کی الصبح لندن سے لاہور پہنچ گئے جہاں پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارکنوں نے جنید صفدر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا جس کے بعد جنید صفدر صحافیوں سے گفتگو کئے بغیر جاتی امراء روانہ ہو گئے ۔ ۔