عسکری پارک حادثہ،

بولٹ ٹوٹنے اور گراریاں سلپ ہونے سے جھولا گرا، تحقیقاتی رپورٹ

پیر 16 جولائی 2018 15:52

عسکری پارک حادثہ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جھولا گرنے کی وجہ بولٹ ٹوٹنے سے اس کی گراریاں سلپ ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہیکہ جھولا چلنے کے دوران مین بولٹ ٹوٹ گیا جس سے اس کی گراریاں سلپ ہوئیں اور اس کے باعث جھولا گرا۔

(جاری ہے)

ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا کہ عسکری پارک میں جھولا گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق ہوئی، واقعے کے 10 زخمی جناح، 3 سول اور 2 نجی اسپتال منتقل کیے گئے تھے، 15 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی جناح اور ایک سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واضح رہے کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنیکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی جاں بحق ہوئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کی تھی۔