چین کی جی ڈی پی میں6.8 اور فی کس آمدنی میں8.8 فیصد کا اضافہ

ْپہلی ششماہی میںکل مالیت418 کھرب 96 ارب 10 کروڑ یوآن پر پہنچ گئی، فی کس آمدنی 9 ہزار 609 یوآن بنی

پیر 16 جولائی 2018 15:52

چین کی جی ڈی پی میں6.8 اور فی کس آمدنی میں8.8 فیصد کا اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) چین جی ڈی پی میں 6.8فیصد کا اضافہ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت418 کھرب 96 ارب 10 کروڑ یوآن پر پہنچ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے اعداد و شمار کے قومی بیورو نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کے جی ڈی پی کی کل مالیت چار سو اٹھارہ کھرب چھیانوے ارب دس کروڑ یوآن بنی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں چینی باشندوں کی فی کس آمدنی نو ہزار چھ سو نو یوآن بنی جو پچھلے سال کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ رہی ہے ۔چین کے اعداد و شمار کے قومی بیورو کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت مستحکم رہی ، اقتصادی ڈھانچے کی ترتیب نو اچھی طرح جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صنعتی و کاروباری اداروں کے منافع میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور معیشت کا معیار بڑی حد تک بہتر ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان نے مزید کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی بیرونی تجارت کاسازگار ترقیاتی رجحان برقرار رہا۔دوسری ششماہی میں بیرونی تجارت میں کچھ چیلنجز درپیش ہیں تاہم ساتھ ساتھ بہت سیمواقع بھی موجود ہونگے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو بیرونی تجارت میں مستحکم اور تیز اضافہ بھی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :