ہیٹی کے وزیر اعظم عوامی دبائو کے سامنے مجبور ہو کرمستعفی ہو گئے

پیر 16 جولائی 2018 15:54

پورٹائو پرنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) وسطی امریکی ملک ہیٹی کے وزیراعظم جیک گائی لافونٹانٹ مستعفی ہو گئے، ایندھن کی قیمت میں 50فیصد اضافے پر احتجاج نے استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی امریکی ملک ہیٹی کے وزیراعظم جیک گائی لافونٹانٹ نے ملک گیر احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

(جاری ہے)

ہیٹی میں ایندھن کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گئے تھے جس کے باعث وزیراعظم لافونٹانٹ کو شدید دبائو کا سامنا تھا۔ وزیراعظم لافونٹانٹ نے پارلیمان میں اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر کو اپنا استعفی پیش کر دیا تھا جسے انہوں نے منظور کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری مظاہروں میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسی دوران حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی واپس لے لیا ہے

متعلقہ عنوان :