Live Updates

اقتدار کا حصول و کرسی کی ہوس نیازی کے اعصاب پر سوار اور وہ اسمیں اندھے ہو چکے ہیں‘پرویز ملک

ن) لیگ کے بارے افواہیں پھیلانے کا مقصد انتشار اور نفاق کی سیاست کو فروغ دینا ہے انہیں مایوسی ہوگی ‘عمران نذیر

پیر 16 جولائی 2018 15:56

اقتدار کا حصول و کرسی کی ہوس نیازی کے اعصاب پر سوار اور وہ اسمیں اندھے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کا مقصد انتشار اور نفاق کی سیاست کو فروغ دینا ہے لیکن انہیں مایوسی ہوگی اور 2013ء کے مقابلے میں کہیں بڑھ کر مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقہ این ای133اور پی پی149 میں الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محض اقتدار کا حصول اور کرسی کی ہوس عمران خان کے اعصاب پر سوار ہے۔ ان کا رویہ ہمیشہ کی طرح غیر سیاسی ہے، عوام ہر گز ان کا ساتھ نہیں دینگے اور 25 جولائی کو جیت حق اور سچ کی ہو گی۔

(جاری ہے)

نیازی عوانا کا کوئی سیاسی ویژن نہیںہے، خدمت کے جذبے سے بھی یکسر عاری ہیں، اس نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، جبکہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا، ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، قوم کو6 جولائی کا فیصلہ نامنظور ہے، عمران خان الزام خان ہیں، رات دن جھوٹ بولتے ہیں، موقع ملا تو پاکستان کو پنجاب کی ترقی کا ہم پلہ کر کے دکھائیں گے، جھوٹے، مفرور خان کو چلہ کاٹنے کیلئے پیر کے ساتھ بیٹھنے پر مجبور کر دیںگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات